بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دھمکی آمیز خطوط

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دھمکی آمیز خطوط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                    نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشن کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں پاکستانی سفیر عبدالباسط اور سفارتی عملے کو سنگین دھمکیاں دی گئی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے بھارتی حکام کو اس صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ ڈپٹی ہائی کمشن نے اس سلسلے میں بھارتی حکام سے ملاقات اور انھیں دھمکی آمیز خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے بھارت سے کہا ہے کہ پاکستانی عملے کی حفاظت بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان نے اپنے ہائی کمشن سٹاف کیلئے بھارت حکومت سے اضافی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔ میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستانی سفارتخانے کو دھمکی آمیز خط ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ دھمکی آمیز خط چند دن پہلے پاکستانی سفارتخانے کو ملا تھا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان ہائی کمشن کو کئی دھمکی آمیز خط مل چکے ہیں۔ دھمکی آمیز خطوط کا معاملہ بھارتی حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔ ہائی کمشن اور سفارتی عملے کی حفاظت بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

صفحہ اول -