کلفٹن میں انڈر پاس اور فلائی اوور کاترقیاتی کام فوری طور پرشروع کروائیں، اشرف نواز

کلفٹن میں انڈر پاس اور فلائی اوور کاترقیاتی کام فوری طور پرشروع کروائیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان پیس موومنٹ کے چےئرمین اشرف نواز خان نے چیف جسٹس آف پاکستان ،صدر ،وزیراعظم ،گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کلفٹن میں تعمیر کئے جانے والے انڈر پاس اور فلائی اوور پر فوری طور پر کام بحال کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا ترقی کی جانب گامزن ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان کے ریونیوانجن کراچی شہر جو کہ پہلے ہی محرومیوں،ناکامیوں اور افسوسناک صورتحال سے دوچار ہے اگر کوئی پرائیوٹ ادارہ کراچی کے لاکھوں شہریوں کو مفت سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے تو اسے مختلف صورتحال سے تنگ کرکے کام رکوانے کی سازشیں کی جارہی ہیں جو کہ کراچی دشمنی کا پیش خیمہ لگتا ہے۔ یہ بات انہوں نٰے عوامی مفادات کے لئے کلفٹن میں جاری بحریہ ٹاؤن کے ترقیاتی کاموں کے رک جانے کے موقع پر پاکستان پیس موومنٹ ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں وائس چےئرپرسن شہناز ہاشم، کیپٹن (ر)سراج ولی خان ،ریاض علی، ظفر قریشی، جاوید اختر، شہناز جاوید، غزالہ فردوس، عظمیٰ احمد سمیت مختلف دیگر این جی اوز اور پرائیوٹ اسکولوں کے پرنسپوں نے بھی شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -