میگی موم سرکل کی لانچ کیلئے نیسلے پاکستان کے ہیڈآفس میں تقریب

میگی موم سرکل کی لانچ کیلئے نیسلے پاکستان کے ہیڈآفس میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستانی ماؤں کیلئے ایک پارٹنر کردار نبھانامیگی پاکستان کے ویژن کا حصہ ہے اسی سلسلے میں ’’میگی موم سرکل‘‘کی لانچ کیلئے منگل کے روز نیسلے پاکستان کے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس کا افتتاح معروف اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کیا۔ ’’میگی موم سرکل‘‘میں میگی پاکستان فیس بک پیج کے ذریعے شمولیت اختیار کی جاسکتی ہے، یہ ماؤں کیلئے ایک ایسا سوشل پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنے تجربات ،خوسی کے لمحات ایک دوسرے شےئر کرسکتی ہیں اور سیکھنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے بات چیت کے ذریعے اپنے سوالات کے جواب پاسکتی ہے۔ اس پلیٹ فارم پر ماؤں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے سوالات کے جوابات دینے کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین ،شیف ،سائیکالوجسٹ اور نیوٹریشنسٹ بھی موجود ہوں گے۔ نادیہ جمیل’’میگی موم سرکل‘‘کی پہلی ممبر کی حیثیت سے اس پلیٹ فارم کا اہم حصہ ہوں گی۔ جو اس پیج پر ماؤں کے نیٹ ورک میں اضافہ اور انہیں بات چیت میں مدد فراہم کریں گی۔ ’’میگی موم سرکل‘‘کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نادیہ جمیل نے کہا کہ انکے لئے میگی جیسے عالمی برانڈسے منسلک ہونا باعث فخر ہے جو دنیا بھر میں ماؤں کیلئے کھانا بنانے کا ایک بہترین پارٹنر ثابت ہوا ہے ’’میرے لئے دنیا میں سب سے اہم چیز ایک ماں ہونا ہے۔ اس موقع پر نیسلے پاکستان بزنس ہیڈفوڈ ،ڈاکٹر ناجی رخیف نے کہا کہ میگی کا پاکستان صارفین سے رشتہ دونسلوں پر محیط ہے، ’’جو لوگ میگی سے محبت کرتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں وہ اب والدین کی حیثیت سے اپنے بچوں سے میگی کو متعارف کرواتے ہوئے پیار کے اس سرکل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ تقریب میں نیسلے ہیڈ آف کمیونیکیشن سمرامقبول نے نیسلے پاکستان کے مقصد پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نیسلے میں ہمارا مقصد ایسے اقدار پیدا کرنا ہے جو صارفین کو مزیدار اور صحت بخش کھانے اور مشروبات کے انتخابات کیلئے وسیع ورائٹی کی صورت میں طویل مدت تک برقرار رہے، انہوں نے مزید کہا کہ میگی ،ایک ایسا برانڈ جو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے ، اس ویژن کو پہنچانے میں ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید :

علاقائی -