چارسدہ : مکان کی چھت گرنے سےماں بیٹا جاں بحق
چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک )شب قدر میں زئی میں مکان کی چھت گر نے سے ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق شہر میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کے بعد شب قدر میں زئی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔
