انجلینا اور بریڈ پٹ کادوبارہ فلمی نگری میں آنے کا اعلان
لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کی چمکتی دمکتی رئیل لائف جوڑی ایک بار پھر سے رئیل لائف پر دھوم مچانے کی تیاری کررہی ہے۔ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ 10 برس بعد نئی مووی میں دکھائی دیں گے ،ساتھ ساتھ لگ بھگ نو برس پہلے ایکشن ڈرامہ مووی مسٹر اینڈ مسز اسمتھ میں انجلینا جولی بریڈ پٹ کی ہیروئن بنی اور پھر دونوں میں محبت اور پھر شادی ہوگئی، دنیا بھر میں اس جوڑی کے پرستار ہیں۔ لاکھوں کروڑوں پرستار پھرسے جوڑی کو بڑی سکرین پر دیکھناچاہتے تھے اور ایک بار پھر اس جوڑی نے ہیرو ہیروئن کے روپ میں آنے کا اعلان کردیا ہے۔
