مودی کی تعریف نے پریتی زنٹا کیلئے مشکلات پیدا کر دیں
کیپشن: Zinta
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا کا نریندر مودی کی تعریف کرنا ان کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا، اہل خانہ ہی ناراض ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی کی ماں کا کہنا ہے کہ پریتی نے مودی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ دراصل پریتی کے خاندان کی کانگریس سے نزدیکی ہے۔ پریتی کی ماں نیل پربھا نے ایک انگریزی روزنامہ سے گفتگو کے دوران ان خبروں کی تردید کی اور کہا کہ میری بیٹی بنارس میں میرے ساتھ تھی۔
