دل کے مریضوں کیلئے سپرگولی تیار

دل کے مریضوں کیلئے سپرگولی تیار
دل کے مریضوں کیلئے سپرگولی تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوزڈیسک )دل کے مریضوں کے لئے انتہائی خوشی کی خبر ہے کہ اب طرح طرح کی دوائیاں کھانے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف ایک دو ا ہی کافی ہوگی ۔ سڈنی کے ” دی جارج انسٹیٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ “کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک”سپر گولی“ ایجاد کی ہے جو بلڈ پریشر اور کلیسٹرول کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوگی ۔ ماہرین کے مطابق اس گولی میں اسپرین سمیت وہ تمام دوائیاں شامل ہیں جو دل کے مرض سے بچنے کے لئے سود مند ہوتی ہیں۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ عموماً مریض باقاعدگی سے دوائیاں نہیں کھا پاتے کیونکہ روزانہ کی بنیاد وں پر انہیں ڈھیرو ں دوائیاں کھانی پڑتی ہیں ۔ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ اگر مریض کو صرف ایک دوائی دی جائے تو اس بات کا مکان زیادہ ہوتا ہے کہ وہ طریقہ علاج پر بہتر انداز میں عمل کرے۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ تحقیق کے دوران ”یولی پل“استعمال کرنے والے مریضوں میں طریقہ علاج پر عمل کرنے کی شرح 43فیصد بڑھ گئی ۔ یاد رہے دل کی بیماری کے باعث دنیا میں ہر سال قریباً ایک کروڑ 73لاکھ لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔

مزید :

تعلیم و صحت -