رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر میں خاتون کمانڈو بلندی سے گر کر جاں بحق
کیپشن: razzaqabad-police-training-centre
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر میں بلندی سے گر کر خاتون ایلیٹ کمانڈو جاں بحق ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح ناز ٹریننگ کے دوران رسے کی مدد سے بلندی سے اتر رہی تھیں کہ نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئیں اور ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
