وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا قیدیوں کیلئے قرضہ سکیم کے اجراءکا فیصلہ
کیپشن: Government of Pakistan Logo
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے سزا پوری کرنے والے قیدیوں کی رہائی کیلئے قرضہ سکیم کے اجراءکا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف مقدمات میں قید اور جرمانے کی سزا پانے والے ایسے قیدی جو قید کی سزا تو مکمل کر لیتے ہیں لیکن جرمانہ ادا نہیں کر سکتے ، اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ قیدیوں کو جرمانے کی ادائیگی کیلئے بلاسود قرضہ دیا جائے گا جس کی حد 3 لاکھ روپے تک ہو گی۔ آئی جی جیل خانہ جات کی سفارش پر قیدی قرض حاصل کر سکیں گے۔ وفاقی حکومت نے محکمہ داخلہ کو انتظامات مکمل کرنے اور ورکنگ پیپر تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
