خیبرپختونخواہ کابینہ کے 7 وزراء، چار مشیروں اور تین معاون خصوصی کا تقرر، اعلامیہ جاری

خیبرپختونخواہ کابینہ کے 7 وزراء، چار مشیروں اور تین معاون خصوصی کا تقرر، ...
خیبرپختونخواہ کابینہ کے 7 وزراء، چار مشیروں اور تین معاون خصوصی کا تقرر، اعلامیہ جاری
کیپشن: Kpk Logo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے کابینہ کے 7 وزراءکو قلمدان سونپ دیئے ہیں اور 4 مشیروں اور تین معاون خصوصی سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہرام خان ترکئی کو صحت کی وزارت، محمود خان کو ایریگیشن، میاں جمشید الدین کو ایکسائز کی وزارت، اکرام اللہ گنڈا پور کو زراعت، ضیاءاللہ آفریدی کو معدنیات کی وزارت، قلندر لودھی کوخوراک اور مشتاق غنی کو ہائر ایجوکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق 4 مشیروں میں اشتیاق ارمڑ، شکیل خان، امجد آفریدی اور اکبر ایوب شامل ہیں جبکہ محب اللہ، عارف یوسف اور عبدالمنعم کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔