کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار امریکی ایجنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار امریکی ایجنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار امریکی ایجنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: FBI Agent

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ائیرپو رٹ سے گرفتار امریکی شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ نکلا، سفارتی استثنیٰ حاصل نہ ہونے پر پولیس نے پکڑ کر قانونی کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق ایف بی آئی ایجنٹ کے خلاف مقدمے میں 23 اے کی دفعہ شامل کی گئی ہے اور ملزم سے مختلف ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں جبکہ ملزم کو مختلف تھانوں میں رکھا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں اس لئے مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزم سے برآمد ہونے والی گولیوں، لیپ ٹاپ اور موبائل فون فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گولیاں رکھنے کا کوئی جواز پیش نہیں کر سکا، ملزم کے مطابق اس کے دوست نے پستول کی گولیاں رکھوائی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گولیاں ساتھ لے جانے کی غلطی نہیں کی بلکہ وہ دانستہ طور پر گولیاں لے جا رہا تھا۔