مسلم لیگ ن کا تحریک انصاف کو بھرپور جواب دینے کافیصلہ، حکمت عملی طے کرنے کیلئے کمیٹی قائم

مسلم لیگ ن کا تحریک انصاف کو بھرپور جواب دینے کافیصلہ، حکمت عملی طے کرنے ...
مسلم لیگ ن کا تحریک انصاف کو بھرپور جواب دینے کافیصلہ، حکمت عملی طے کرنے کیلئے کمیٹی قائم
کیپشن: Muslim League N flag

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو بھرپور جواب دینے کافیصلہ کر لیا ہے اور حکمت عملی طے کرنے کیلئے حمزہ شہباز کی سربراہی میں 10 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کمیٹی کے دیگر اراکین میں رانا ثناءاللہ، رانا مشہود سمیت دیگر وزراءاور پارٹی رہنماءشامل ہیں۔ یہ کمیٹی11 مئی تک روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کرے گی جبکہ اس کا پہلا باقاعدہ اجلاس ماڈل ٹاﺅن میں جمعرات کے روز ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی تحریک انصاف کے 11 مئی کی تحریک کا بھرپور جواب دے گی اور تحریک انصاف کی ایک سال کی کارکردگی کو عوام کے سامنے لائے گی۔