یوفون نے کراچی میں مفت 3Gآزمائشی سروس شروع کردی
لاہور(پ ر)لاہور اور اسلام آباد /راولپنڈی میں کامیاب اجراءکے بعد یوفون نے پاکستان کے اہم معاشی شہر کراچی میں بھی مفت 3Gآزائشی سروس شروع کردی ہے ، تاکہ یوفون کے صارفین تیز ترین رفتا راور ہموار کنیکٹیویٹی کا تجربہ حاصل کرسکیں جو جلد آنے والی ہے۔یوفون کے وہ تمام صارفین جو 3Gسے ہم آہنگ اسمارٹ فون استعمال کرر رہے ہوں، حیرت انگیز رفتارسے آراستہ اس مفت آزمائشی سروس سے لطف اندوزہوسکیں گے۔ پہلے 200میگا بائیٹس کسی خلل کے بغیر قابل استعمال ہیں ، اس کے بعد باقی دن کے لئے 128 kbpsتک کمی ہوجائے گی، جس کے بارے میں مطلع کرنے کے لئے ایک ایس ایم ایس بھیج دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خود کار طریقے سے اس پالیسی کی ہر روز تجدید ہوجائے گی۔دونوں پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ کسٹمرز اس سروس کو حاصل کرسکتے ہیں اور ایک محدود مدت تک مفت 3Gآزمائشی سروس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
