پریٹوریا‘ ہزاروں لوگوں کو سالم بنوانے کیلئے تکلیفوں کا سامنا
پریٹوریا(نمائندہ خصوصی)یہ تصویر کسی پلیٹ فارم یا پبلک مقام کی نہیں بلکہ یہ منظر ہے جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا مارا بستہ ہوم افیئر کا جہاں پردوسرے ملکوں سے آنے والے لوگ سالم بنوانے کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں اس وقت ہزاروں لوگ سالم بنوانے کیلئے سخت تکلیفیں برداشت کر رہے ہیں جنوبی افریقہ میں داخل ہونے والے کو سب سے پہلے سالم لگوانا ہوتا ہے اس کے بعد دورسے پیپروں کے لئے اپلائی کرنا پڑتا ہے اس وقت ہزاروں لوگ سالم کے حصول کے لئے آس لگائے بیٹھے ہیں اور ایجنٹ مافیا کو بھاری رقم دیکر سالم لگوانے پر مجبور ہیں جبکہ ہوم افیئر میں اس کی کوئی فیس نہیں ہے جنوبی افریقہ میں تعینات ہائی کمشنر نجم الثاقب نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کی ڈپٹی منسٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ میں فاطمہ چوہان سے جنوبی افریقہ میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل بارے تفصیلی ملاقات کی جس میں ہوم ڈیپارٹمنٹ جان و مال کی حفاظت اور سکیورٹی بارے ڈپٹی منسٹر کو آگاہ کیا گیا اور مس فاطمہ چوہان نے ہائی کمشنر کو بتایا کہ حکومت پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرے گی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے جنوبی افریقی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا شکریہ ادا کیا۔
