کولاراڈو کے شہرنارتھ گلین میں ایک چھوٹا طیارہ دومنزلہ مکان پر جاگرا
نیویارک(آن لائن)امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر نارتھ گلین میں ایک چھوٹا طیارہ دومنزلہ مکان پر جاگرا۔حکام کے مطابق طیارہ مکان کی چھت سے ٹکرایا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی تاہم فائر فائٹرز نے آگ پر فوری قابو پالیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کی ترجمان کے مطابق پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ حادثے کے وقت مکان بھی خالی تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے کی دم سے انشورنس کمپنی کا اشتہاری بینر لٹک رہا تھا اور وہ انتہائی نچلی پرواز کررہا تھا۔
