نائیجیریا ، بوکو حرام نے سینکڑوں طالبات کے اغواءکی ذمہ داری قبول کر لی

نائیجیریا ، بوکو حرام نے سینکڑوں طالبات کے اغواءکی ذمہ داری قبول کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابو جا (آن لائن)نائیجیریا کے شدت پسند گروہ بوکو حرام نے سینکڑوں طالبات کے اغوا کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس گروہ کے سربراہ ابوبکر شیکاو¿ نے دھمکی دی ہے کہ وہ مغوی لڑکیوں کو ’لونڈیوں‘ کے طور پر بیچ دیں گے ۔اسلام پسند بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیکاو¿ نے ایک ویڈیو پیغام میں لڑکیوں کے اغوا کی ذمہ داری تسلیم کی ہے۔ یہ ویڈیو خبر رساں ادارے اے ایف پی کو موصول ہوئی ہے جس کا دورنیہ تقریباً ایک گھنٹہ ہے۔ اس میں شیکاو¿ نے کہا ہے: ” تمھاری لڑکیوں کو میں نے اغوا کیا ہے۔نائیجیریا کی ریاست بورنو کے علاقے چبوک کے ایک بورڈنگ اسکول سے تین ہفتے قبل 236 طالبات کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ فوج نے نائیجیریا کے شمالی علاقوں میں گزشتہ مئی میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا اور بوکو حرام کو کچلنے کے لیے ایک بڑی کارروائی شروع کی تھی۔طالبات کے اغواءکے حوالے سے امریکا نے ایک بیان میں تشویش ظاہر کی کہ متعدد مغوی لڑکیوں کو ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہیرف نے یہ بات اس صورتِ حال پر واشنگٹن انتظامیہ کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں نائیجیریا کے مشرقی علاقے میں حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ مغوی لڑکیوں کو ممکنہ طور پر چاڈ یا کیمرون منتقل کر دیا گیا ہے۔میری ہیرف نے بھی واشنگٹن میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ان میں سے بہت سی لڑکیوں کو ممکنہ طور پر ہمسایہ ملکوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ہیرف نے کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ خفیہ معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے نائیجیریا کو انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا ہر ممکن طریقے سے نائےجیریا کی مدد کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -