سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت کی تعمیر شروع
جدہ(این این آئی)سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں دنیاکی سب سے بڑی عمارت کی تعمیرکا کام شروع کردیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ابتدائی منصوبے کی تیاری کےلئے”ACTS“نامی ایک تعمیراتی فرم کو کام سونپا گیا ہے جو مطلوبہ خام مواد کی تلاش اور تیاری میں مصروف ہے، فلک بوس عمارت میں نصف ملین مکعب میٹر کنکریٹ اور 80 ہزار ٹن لوہا استعمال کیا جائےگا،2017ءمیں مکمل ہونے والے اس منصوبے پر چار ارب 60 کروڑ ریال صرف ہوں گے، جدہ کی اس بلند ترین عمارت میں کئی لگژری ہوٹل، شاپنگ مال، رہائشی فلیٹس اور دفاتر قائم کئے جائیں گے،دو سو منزلہ اس عمارت کی 160 منزلیں صرف رہائشی مقاصد کےلئے ہوں گے،ماہرین تعمیرات اور انجینئرز نے جدہ میں مجوزہ فلک بوس عمارت کی تعمیر کےلئے زمین کی فزیبیلٹی رپورٹ کی تیاری فروری میںشروع کی تھی ،اس مقصد کےلئے مختلف مقامات سے مٹی کے نمونے حاصل کئے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں عمارت کی تعمیر کےلئے زیر زمین نصف میل تک رطوبت والی مٹی درکار ہے جس میں کنکریٹ کے بھاری پائپ ڈالے جائینگے، ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں غیر معمولی بلند عمارت کی تعمیر میں لفٹیں لگانے میں مشکل کا سامنا رہے گا،ماہرین تعمیرات کا کہنا ہے کہ 3000 فٹ بلند برج میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانا بھی ایک پیچیدہ مسئلہ رہے گا تاہم یہ تمام پیچیدگیاں دور کرنا ناممکن بھی نہیں،خیال رہے کہ اب تک دنیا کی بلند ترین عمارت متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میںب±رج الخلیفہ ہے جس کی بلندی 828 میٹر ہے ان کے علاوہ بلند ترین عمارتوں میں شنگھائی ٹریڈ سینٹر492 میٹر، نیویارک میں اپمپائر اسٹیٹ 381 میٹر پیٹرو ناس جڑواں ٹاور 492 میٹربلند عمارتیں قرار دی جاتی ہیں۔
