ایکو انٹرن شپ پروگرام2014کی سپانسرشپ کا آغاز
لاہور(پ ر)ایس این جی پی ایل نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے ایکو انٹرن شپ پروگرام2014کی سپانسرشپ کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میںایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس پر ایس این جی پی ایل کی جانب سے ڈی ایم ڈی (سروسز) عامر طفیل اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے سینئر ڈائریکٹر (کارپورےٹ رےلےشنز)ڈاکٹر اعجاز احمد نے دستخط کےے۔ایس این جی پی ایل نے اپنے بزنس نیٹ ورک جس میں پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور آزاد جموں کشمیر شامل ہیں میںڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی ساتویں اور اس سے اوپر کی کلاسز کے 2000طالب علموں کےلئے ایکو انٹرن شپ پروگرام 2014کا آغاز کیا ہے جس کےلئے1.0ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔موسم ِگرما میں چھ سیشن پر محیط اس انٹر ن شپ پروگرام میں ماحولیاتی ماہرین کی جانب سے خصوصی تربیت ،گروپ ورکس سے متعلق مختلف سرگرمیاں،ماحول کو بہتر بنانے سے متعلق گفتگو،ڈاکو مینٹری اور ماحولیاتی اہمیت کے حامل مقامات پر معلوماتی دورے بھی کروائے جائیں گے۔اس تمام پروگرام جو کہ بین الاقوامی ادارے کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے میں طالب علموں کو ماحول سے متعلق ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے گا۔انٹرن شپ کے کامیاب اختتام پر طالب علموں کوسر ٹیفکیٹ بھی دئےے جائیں گے۔تقریب کے دوران ایس این جی پی ایل کے ڈی ایم ڈی (سروسز) عامر طفیل نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے ماحول اور قدرتی ذخائر کو بہتر بنانا چاہئے تاکہ ہم اپنی زمین کو محفوظ بنا سکیں۔
