قومی کھلاڑیوں کا سمر کیمپ‘ 39کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈکوچ اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے قومی کھلاڑیوں کے سمر کیمپ کے انچارج محمد اکرم نے کہا ہے کہ کیمپ میں مدعو کیئے گئے 40کھلاڑیوں میں سے 39کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے جبکہ اظہر علی کو گھنٹے کی انجری کی وجہ سے ڈاکٹر نے چار ہفتوں کے ریسٹ کا مشورہ دیا ہے ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اظہر علی ٹریننگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے لیکن ان کی انجری معمولی نوعیت کی ہے اور پاکستان کے آئندہ کرکٹ سیریز کافی مشکل ہیں اسلئے اظہر علی کے معاملے میں کو ئی خطرہ مول نہ لینے کی وجہ سے انہیں چار ہفتے کا ریسٹ کروایا جارہا ہے ۔کیمپ کے انعقاد کا اہم مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنا نا ہے ۔کیمپ کے پہلے دو روز کھلاڑیوں کی مکمل سکریننگ کی جائے گی جبکہ 18دن فزیکل فٹنس پر زور دیا جائے گا 6دن نیٹ پریکٹس ،فیلڈنگ پریکٹس وغیرہ پر زور دیا جائے گا جبکہ کیمپ کے آخری چار روز ایک چار ہ روزہ میچز کا انعقاد کیا جائے گا جو کہ ہر روز صبح سات بجے شروع ہوگا اور بارہ بجے ختم ہوگا ۔
