قومی کھلاڑیوں کا سمر کیمپ قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا

قومی کھلاڑیوں کا سمر کیمپ قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پرفارمنس میں بہتری لانے اور ان کی فٹنس کو انٹرنیشنل معیار پر لانے کے لئے سمر کیمپ منگل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا اور 6جون تک جاری رہے گا ۔ کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کی سکریننگ کی گئی جبکہ سکریننگ کا سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہے گا ۔ قومی اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم اور مینجر معین خان کیمپ کی نگرانی کررہے ہیں ۔منگل اور بدھ کو کھلاڑیوں کی سکریننگ جبکہ جمعرات سے دو سیشن میں ٹریننگ دی جائے گی ۔پہلا سیشن صبح سات بجے سے نو بجے تک اور دوسرا سیشن ساڑھے چار بجے سے ساڑھے چھ بجے تک ہوگا ۔کیمپ کے لئے 36ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا لیکن بعد میںچار مذید کھلاڑیوں عمر امین ،اعزاز چیمہ ،بابر اعظم اور سمیع اسلم کو طلب کرلیا گیا جس سے کھلاڑیوں کی مجموعی تعداد 40ہوگئی ہے جبکہ دیگر 36کھلاڑیوں میں 8اوپنر احمد شہزاد ،ناصر جمشید ،شرجیل خان توفیق عمر ،شان مسعود ،عمران فرحت ،یاسر حمید ،خرم منظور ،9مڈل آرڈر بلے باز مصباح الحق ،اسد شفیق ،یونس خان ،عمر اکمل ،اظہر علی فیصل اقبال ،صہیب مقصود حارث سہیل ،فواد عالم ،4آل راﺅنڈر شاہد آفریدی ،محمد حفیظ ،انور علی ،بلاول بھٹی ،5اسپنر عبدالرحمان ،ذوالفقار بابر ،رضا حسن ،عاطف مقبول ،یاسر شاہ 8فاسٹ باﺅلر عمر گل ،محمد طلحہ ،احسان عادل ،محمد عرفان ،وہاب ریاض ،راحت علی ،سییل تنویر ،محمد سمیع اور 2وکٹ کیپر عدنان اکمل اور سرفراز احمد شامل ہیں ۔کھلاڑیوں کو دو گروپس پی سی بی پینتھرز اور پی سی بی ٹائگرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔صبح کے وقت ایک گروپ جم کرے گا جبکہ دوسرا قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا ۔اسی طرح شام کو ایک گروپ جم میں حصہ لے گا اور دوسرا جسمانی ٹریننگ میں حصہ لے گا ۔ پی سی بی پینتھرز میں احمد شہزاد ،توفیق عمر ،عمران فرحت ،یاسر حمید ،مصباح الحق ،عمر اکمل ،فیصل اقبال ،حارث سہیل ،فواد عالم ،شاہد آفریدی ،سہیل تنویر ،عبدالرحمان ،عاطف مقبول ،عمر گل ، احسان عادل ،ویاب ریاض ،راحت علی ،محمد سمیع ،عدنان اکمل ،اور بابر اعظم جبکہ پی سی بی ٹائگرز میں ناصر جمشید ،شرجیل خان ،شان مسعود ،خرم منظور،یونس خان ،اسد شفیق ،اظہر علی ،صہیب مقصور ،عمر امین ،محمد حفیظ ،انور علی ،ذوالفقار بابر ،رضا حسن ،یاسر شاہ،محمد طلحہ ،محمد عرفان ،بلاول بھٹی ،اعزاز چیمہ ،سرفراز احمد اور محمد سمیع شامل ہیں ۔