خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گزارنا ممکن نہیں‘ اداکارہ صاحبہ
لاہور(آئی این پی) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گزارنا ممکن نہیں‘ میں نے کبھی کسی کام میں جلد بازی کی اور نہ ہی ریمبو کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ کرتی ہوں‘ فلموں میں کام کی پیش کش ہو رہی ہے مگر حالات کو دیکھنے کے بعد ہی کام کرنے کی حامی بھروں گی۔ لاہور میں ایک تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ مجھے شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں تھا لیکن اصل وجہ یہ ہے کہ میں نے کبھی بھی کسی کے خلاف کوئی سازش کی اور نہ ہی لڑائی جھگڑنے والی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر انسان میں خلوص ہو تو کامیاب زندگی گزارنا مشکل نہیں خلوص سے انسان کو ہر چیز مل جاتی ہے۔
