پرائس مجسٹریٹوں ،اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹرز کی گرانفروشوں کے خلاف مہم

پرائس مجسٹریٹوں ،اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹرز کی گرانفروشوں کے خلاف مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز،پرائس مجسٹریٹوں اور ٹی ایم اوز نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے اے سی (رائے ونڈ)علی شہزاد نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو1ہزار روپے جر مانہ عائد کیا اے سی (ما ڈل ٹا ؤن) طارق منظور چا نڈیو نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیااے سی (شا لیمار ٹا ؤن) عاصم سلیم نے07 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیااور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1دکاندار کو5سو روپے جر مانہ عائد کیاٹی ایم او (راوی ٹا ؤن)احمد کمال نے3دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا کر گرفتار کروا دیاٹی ایم او (داتا گنج بخش ٹا ؤن)زبیر وٹو نے2دکانداروں کو2ہزار روپے جر مانہ عائد کیا ٹی ایم او (سمن آباد ٹا ؤن)امتیاز احمد اعوان نے3دکانداروں کو3ہزار روپے جر مانہ عائد کیا ٹی ایم او (گلبرگ ٹا ؤن)فیصل شہزاد نے20 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا ٹی ایم او (اقبال ٹا ؤن) سید علی حسن نے2دکانداروں کو1ہزار5سو روپے جر مانہ عائد کیا۔ٹی ایم او (نشتر ٹا ؤن)علی عباس بخاری نے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو2ہزار روپے جر مانہ عائد کیاٹی ایم او (عزیز بھٹی ٹا ؤن)حارث جلیل نے08 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر3دکانداروں کو4ہزار روپے جر مانہ عائد کیا ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 424دکانوں پر چھاپے ما رے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر70دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ64ہزار3سو روپے کے جر مانے عائد کیے،5افراد کے خلاف مقدمات درج کروا کر گرفتار کروا دیا گیا