موجودہ معاشی بحران قومی معیشت کیلئے خطرہ بن چکا ہے،وسیم اختر
لاہور(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی لیڈرو امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہاہے کہ پاکستان وہ بدقسمت ملک ہے جو مادی وانسانی وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود غربت،بے روزگاری،مہنگائی،توانائی بحران اور قرضوں کی دلدل میں پھنساہواہے معاشی بحران قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے معاشی ماہرین موجودہ دور حکومت کوبھی سابقہ ادوار کاتسلسل ہی قرار دے رہے ہیں جوکہ قوم کے لئے تشویشناک ہے انہوں نے کہاکہ ظالمانہ شرائط پرآئی ایم ایف سے قرضے حاصل کرکے غریب عوام کاخون نچوڑاجارہاہے قرضوں پر چلنے والی معیشت کبھی ترقی نہیں کرسکتی ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی بجائے ملکی وسائل پر انحصار کریں حکومتی پالیسیوں کی بدولت عام شہری کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے حکومت نے بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اس بے دردی سے اضافہ کیا ہے کہ غریب عوام پیٹ بھرکرروٹی کھانے کے قابل نہیں رہے حکومت کے پہلے صرف چھ مہینوں میں آٹا 50روپے فی کلو سے تجاوز کرگیاآلو اور پیاز غریبوں کی سبزی تھی وہ بھی ان کی دسترس میں نہیں رہی حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے ایشیا کی سترہ خراب معیشتوں میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے جماعت اسلامی کے رہنماﺅںنے مزیدکہاکہ حکمرانوں نے اگر آئندہ بجٹ میں عوام کوریلیف نہ دیاتو ان کاحال بھی ماضی کے حکمرانوں جیساہوگا۔
