ایک اور عنصر کی دریافت
برلن (بیورورپورٹ) آپ کو وہ پیریاڈک ٹیبل یاد تو ہوگا جو آپ نے اپنے سکول کے دنوں میں کیمسٹری اور فزکس کتابوں میں پڑھا تھا۔ اب اگر آپ دوبارہ اس پر نظر ڈالیں گے تو اس میں آپ کو ایک عنصر (ایلیمنٹ )کا اضافہ نظر آئے گا۔ جرمنی کے سائنسدانوں نے ایک نیا عنصر تیار کرلیا ہے جس میں 117 پروٹان ہیں اور یہ انسان کا بنایا گیا دوسرا بھاری ترین عنصر ہے۔ اس کا نام عارضی طور پر ان سیپٹیم رکھا گیا ہے۔ اس عنصر کو ایک ایکسلریٹر میں کیلشیم اور برکیلیم کے آئنوں کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ بین الاقوامی سائنسدانوں نے جی ایس آئی ہیلمولٹز سنٹر میں تجربات کرکے اس بھارتی عنصر کے دو ایٹم بنائے، اس عنصر کا ایٹمی نمبر 117 ہے۔ اس دریافت کا اب انٹرنیشنل یونین آف پیور اینڈ اپلائیڈ فزکس اور کیمسٹری میں جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد اس کی تصدیق کردی جائے گی۔
