ضلع کچہری میں ریکارڈ روم نہ ہونے سے ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ

ضلع کچہری میں ریکارڈ روم نہ ہونے سے ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری میں ریکارڈ روم نہ ہونے کے باعث مقدمات کا ریکارڈ ضائع ہونے لگاہے۔ ملزمان کے مقدمات کا ریکارڈ ملنا مشکل ہوگیا۔کسی کی ضمانت ہوئی ہو یا پھر کسی نے ضمانت نامہ جمع کروایا ہو اس سمیت دیگر ریکارڈ ملنا ناممکن ہوگیا ہے ۔وکلاءنے ریکارڈ روم تعمیر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ وکلاءنے ریکارڈ روم کی تعمیر ہونے تک مقدمات کے اندراج کو کمپیوٹرائز کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔