کراچی کے صحافی اور فوٹو گرافر محمود حسن کی تصاویر کا علی زیب ہاﺅس میں نمائش کا اہتمام
کیپشن: mahmood husaion
کراچی(سٹاف رپورٹر) ممتاز صحافی، شاعر اور فوٹو گرافر محمود حسن جو گزشتہ چالیس برسوں سے تصاویر بنا رہے ہیں اور پاکستان بھر کے کئی اخبارات میں آپ کی فوٹوز شائع ہوتی رہی ہیں۔ محمد علی زیبا، وحید مراد، ذوالفقار علی بھٹو، سیٹھ عابد اور دیگر نامور خاندانوںکی اہم تصاویر بنانے کا انہیں اعزاز حاصل ہے۔ محمود حسن کی یادگار تصاویر کا ایک نمائشی پروگرام اسی ہفتے علی زیب ہاﺅس گلبرگ میں ہو گا۔ جس میں ممتاز صحافی کالم نگار منو بھائی، مجیب الرحمان شامی، ایس ایم ظفر، میاں عامر محمود خصوصی طور پر شرکت کریں گے، یاد رہے کہ محمود حسن کے پاس 27لاکھ تصاویر کا ریکارڈ موجود ہے جس میں سے پانچ ہزار نادر ونایاب تصاویر کی نمائش کا اہتمام کریں گے۔
