تحریک انصاف کااجلاس، احتجاج کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کا تنظیمی اجلاس پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صدر پنجاب اعجازاحمدچوہدری نے کی ، اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد ، سیکرٹری انفاریشن پنجاب عندلیب عباس، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ملک اعظم، سینئررہنماءبختیار قصوری ،ضلعی صدر ندیم ہارون خاں، جنرل سیکرٹری رانا ندیم اسلم ، سینئرنائب صدور رانا نعیم انوار،ولی خان، صدر تحصیل پتوکی شکر باری ، صدر تحصیل چونیاں سردار عاصم ڈوگر، صدر یوتھ ونگ وسیم عباس قادری ،صفدر علی، ٹکٹ ہولڈرز مظفر شاہ کاظمی، حسن علی خان، تنویر حیات جوئیہ، سردار محمد حسین ڈوگر،چوہدری نور حسن ، سردار امجد طفیل ، سیکرٹری انفارمیشن سردارنبی احمدایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں 11 مئی کے احتجاج کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ، اجلاس سے صدر پنجاب اعجازاحمدچوہدری ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 11 مئی کے احتجاج میں پنجاب بھر سے عہدیداروں سمیت ہزاروں کارکنان شرکت کریںگے۔ اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ریجنل صدور اور ضلعی صدور کی قیادت میں قافلے اسلام آباد پہنچے گے۔ اعجازاحمدچوہدری ،یاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے کسی شہر میں انتظامیہ نے تحریک انصاف کے کسی ایک کارکن کے خلاف بھی انتقامی کاروائی کی تو 11 مئی سے پہلے ہی شہر شہر میں میدان لگادیںگے ۔ تحریک انصاف کا دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنا جمہوری حق ہے اس سے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا۔ تحریک انصاف 18 برسوں سے پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ تحریک انصاف کی جڑیں چاروں صوبوں میں مضبوط ہیں احتجاج سے پہلے ہی دھاندلی کی پیدوارحکمران ٹولے کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں۔ تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور کسی غیر آئینی اور غیرجمہوری طریقے سے اقتدار میں نہیں آئے گی۔
اجلاس
