انسپکٹر کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب سے جواب طلب

انسپکٹر کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے انسپکٹر کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ سے 9مئی تک جواب طلب کر لیا۔جسٹس خالد محمود خان نے انسپکٹر وسیم اختر کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب سروس ٹربیونل نے 2012میں درخواست گزار کو سنیارٹی دینے حکم دیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی محکمے کو ہدایت کی تھی کہ ٹربیونل کے فیصلے پر عمل کیا جائے مگر آئی جی پنجاب خان بیگ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے، عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف محکمے کی سپریم کورٹ میں اپیل بھی مسترد ہو چکی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور ٹربیونل کے فیصلے کی روشنی میں درخواست گزار کو سنیارٹی دینے کا حکم جاری کرے، ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے آئی جی پنجاب خان بیگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9مئی تک جواب طلب کرلیا۔
آئی جی طلب

مزید :

صفحہ آخر -