چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن ظفر محمود کے استعفے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری
لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے گزشتہ روز چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن ظفر محمود کے استعفے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، بطور چیئرمین واپڈا تعیناتی کے بعد چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن ظفر محمود مستعفی ہوگئے تھے، ان کو 5نومبر 2013کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا ظفر محمود کی طرف سے پنجاب حکومت کو استعفیٰ بھجوایا گیا تھا جو منظور کر لیا گیا جس بعد ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے شہزاد اصغر ممبر پبلک سروس کمیشن کو چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے شوکت علی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمشنر آفس سرگودھا کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن ساہیوال لگایا گیا ہے عارف میاں بٹ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اوقاف و مذہبی امور کو ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی لگایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن
