حکومت ہمارے جائز مطالبات منظور کرے، فضل داد گجر
لاہور(کامرس رپورٹر)مرکزی چیئرمین ایپکا پاکستان حاجی فضل داد گجر نے کہا ہے کہ ہم تقریباََ 4ماہ سے مہنگائی کے خلاف اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف ہر منگل کو پنجاب بھر میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے ، جلسے ، جلوس ، ریلیاں اور دھرنے وغیرہ کر رہے ہیں لیکن پنجاب حکومت کے کان پر جوںتک نہیں رینگی. اس حکومت کی بے حسی کے خلاف ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 7مئی 2014بروز بدھ تقریباََ01:00بجے دوپہر پارلیمنٹ ہاو¿س کے سامنے تاریخ کا عظیم ترین مسلسل ڈے اینڈ نائٹ دھرنا دیا جائے گااور دھرنے میں مطالبہ کیا جائے گا کہ آئندہ بجٹ میں حکومت بھی ہمارے جائز مطالبات کو فوراََ منظور کرے اور مہنگائی کے تناسب سے تقریباََ 50فیصد اضافہ کیا جائے۔ سکیل ریوائز کیے جائیں اور تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے۔ قافلے مختلف ذرائع مثلاََ ریلوے ، ٹرکوں ، بسوں اور ویگنوں کے ذریعے پارلیمنٹ ہاو¿س کا گھیراو¿ کریں گے۔
فضل داد گجر
