ایف آئی اے کا چھاپہ،760سمیںبرآمد،ایک شخص گرفتار
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ایف آئی اے سائبر کرائم نے پیر کالونی والٹن کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر مختلف کمپنیوں کی 760سمیں قبضے میں لے لی ہیں ۔ ایف آئی اے نے ایک شخص غضنفر علی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد کے مطابق چھاپے پی ٹی اے کی ٹیم کے ہمراہ مارا گیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس کا کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہے مگر اس نے جو معاہدہ پیش کیا وہ بوگس تھا، انہوں نے بتایا کہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
چھاپہ
