حج2013ء سعودی عرب میں ٹورز آپریٹرز کیخلاف شکایت درج نہیں ہوئی

حج2013ء سعودی عرب میں ٹورز آپریٹرز کیخلاف شکایت درج نہیں ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2013ء سعودی عرب میں کسی پاکستانی پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کے خلاف شکایت درج نہیں ہوئی اور نہ کسی کے خلاف ایکشن کا کہا گیا ہے، بلیک لسٹ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں ، وزارت مذہبی اموراور ہوپ نے تصدیق کر دی ،روزنامہ پاکستان سے اسلام آباد سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ حج2013ء میں پرائیویٹ حج سکیم کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے ہوپ ذرائع نے 56کمپنیوں کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے مخصوص لابی عرصہ سے پرائیویٹ حج سکیم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے حقیقت یہ ہے پرائیویٹ حج سکیم 2006ء سے مرحلہ وار آگے بڑھی ہے، 2013ء کو مثالی قرار دیتے ہوئے سعودی حکومت کے تمام حج کو مرحلہ وار پرائیویٹ حج سکیم کو دینے کی تجویز دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -