سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں دینے والوں میں سے 43000 کا انتخاب
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کے سوا لاکھ حج درخواستیں دینے والوں میں سے 43000 افراد کا انتخاب قرعہ اندازی کی تجویز آ گئی،معلوم ہوا ہے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت ہر سال جانے والے ہزاروں افراد کا پتہ چلا ہے سستے پیکج کی وجہ سے انھوں نے سرکاری سکیم میں درخواست دی ہے اور مستحق افراد کے درمیان رکاوٹ بن گئے ،با وسائل ایسے افراد کا بنکوں پر بھی اثرو سوخ زیادہ بتایا گیا ہے 15 مئی تک حتمی فیصلہ متوقع ہے،بنکوں کے ٹائم کے حوالے سے تجویز بھی ہے مگر ہزاروں کیس ایسے ہیں ، پیسے اور وقت جمع ہوئے ہیں اور فارم اور وقت پرہزاروں افراد جنھوں نے صرف سرکاری حج سستا ہونے کی وجہ سے جمع کرائی ہے ان کے عزائم جو سامنے آئے ہیں وہ سرکاری حج کے 2لاکھ72ہزار کے علاوہ مکہ مدینہ کی رہائش دو لاکھ روپے میں بھی حاصل کر لیں تو کل خرچہ 4لاکھ72ہزار بنتا ہے ایسے افراد کی نشاندہی شروع کر دی گئی ہے جنھوں نے غریب اور مستحق عازمین کا حق غضب کرنے کی کوشش کی ہے۔
