عدم ادائیگی پر لیسکو اوکاڑہ سرکل نے 7 سرکاری محکموں کے بجلی کنکشن منقطع کر دیئے
لاہور(کامرس رپورٹر)واجبات کی عدم ادائیگی پر لیسکو اوکاڑہ سرکل نے گزشتہ روز 7 سرکاری محکموں کے بجلی کنکشن منقطع کر دیئے ہیں، چیف ایگزیکٹو لیسکو ارشد رفیق کی ہدایت پر نادہندہ سرکاری محکموں کے خلاف کارروائی کی گئی ، ان محکموں میں انکم ٹیکس 32 ہزار 199 روپے، ہائی وے 13 ہزار 502 روپے، ریلوے ایک لاکھ 85 ہزار 574 روپے، پرنسپل ہائی سکول منڈی احمد آباد 38 ہزار 651 روپے، پولیس ایک لاکھ 22 ہزار 57 روپے، محکمہ صحت ایک لاکھ 14 ہزار 56 روپے اور محکمہ لائیو سٹاک89 ہزار 541 روپے کا نادہندہ تھا۔
کنکشن منقطع
