ایف سی کا پنجگوراور تربت میں سرچ آپریشن ،فائرنگ سے2کمین گاہیں 1گاڑی تباہ
کوئٹہ(اے اےن اےن) ایف سی کا پنجگور اور تربت کے پہاڑی علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کاآغاز ¾آپریشن سیکورٹی فورسز ،زلزلہ متاثرین کی بحالی میں مصروف امدادی ٹیموں اور جاری قومی ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے عملے پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گروپوں کیخلاف کیاگےا ¾مذکورہ گروہ پچھلے تےن ماہ مےں ایف ڈبلیو اوکی پارٹےوں اور سیکورٹی فورسزپر 10سے زائدحملوں میںملوث تھے۔تفصیلات کے مطابق ایف سی کوربلوچستان کی اسپیشل آپریشن ونگ،آواران ملیشیاء،مکران سکاﺅٹس اورپنجگور رائفلزنے دہشتگردوںکے خلاف مصدقہ اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے زلزلہ متاثرین کی بحالی میں مصروف امدادی ٹیمو ں اورقومی ترقیاتی منصوبوںپر کام کرنے والے عملے پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کے شرپسندوں کیخلاف گیچک اور ہوشاب کے ملحقہ دشوارگزار اور پہاڑی علاقے میں واقع ملین اور بجارکیمپ کو علیٰ الصبح گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیا۔پیچیدہ اوردشوارگزارخفیہ ٹھکانوں میںچھپے ہوئے مورچہ زن شرپسندوںنے سکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ نتےجتاً فرنٹیئرکور کے اہلکاروںنے شرپسندوں کیخلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے جوابی فائرکھول دیا۔دونوں جانب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آپریشن کے دوران شرپسندتسلسل کے ساتھ خود کار جدید آتشی اسلحہ ،مارٹرگولے ،راکٹ لانچرزاورہینڈگرینیڈ استعمال کرتے ہو ئے مو قع سے فرار ہو گئے۔آپریشن کے دوران فورسز کی سپلائی اور رسد کےلئے ہےلی کاپٹر بھی استعمال کئے گئے ۔واضح رہے کہ فرار ہو نے والے بلو چستان لبریشن فرنٹ کے دہشت گردوں کی 02کمین گا ہیں اور ایک گاڑی تباہ کی گئیں۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل محمداعجازشاہد نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بےرونی اےجنڈے پر عمل پےرا شدت پسند اپنے مذموم مقاصد کی تکمےل کےلئے بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہےں تاکہ صوبے مےں بدامنی پھےلا کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرسکےں لےکن فرنٹےئرکور بلوچستان عوام کے تعاون سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا ےہ خواب شرمندہ تعبےر نہےں ہونے دے گی۔
ایف سی
