شمالی وزیرستان 2طالبان گروپوں کے درمیان لڑائی مزید 13افراد مارے گئے

شمالی وزیرستان 2طالبان گروپوں کے درمیان لڑائی مزید 13افراد مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                  میران شاہ (خصوصی رپورٹ) شمالی وزیرستان میں طالبان کے دو گروپوں میں تصادم نے مزید 13جانیں لے لیں۔ خان سید سجنا اور شہریار محسود کے گروپوں کے درمیان کئی روز سے لڑائی جاری ہے جس میں اب تک کئی طالبان ہلاک ہوچکے ہیں، اس دوران میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی قیادت نے دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی بند کرانے کی متعدد مرتبہ کوشش کی مگر اسے کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ دونوں گروپوں کے درمیان علاقے میں تحریک طالبان کی قیادت کے حوالے سے تنازع ہے، اسی تنازع کے باعث فریقین کے درمیان منگل کے روز پھر جھڑپ ہوئی جس میں نو افراد ہلاک ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب واقع علاقہ شوال میں جھڑپ منگل کی صبح شروع ہوئی جس میں بہت سے طالبان زخمی بھی ہوئے، ان میں دونوں گروپوں کے جنگجو شامل ہیں، خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گی، فریقین کے درمیان جھڑپوں مکیں ابھی تک پچاس سے زیادہ طالبان ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -