ایس پی انویسٹی گیشن کے عہدے کے لیے پولیس افسران میدان میں اترآئے
لاہور(کر ائم سیل)ایس ایس پی انویسٹی گیشن چوہدری عبدالرب کی چھٹی کی درخواست منظورہونے کے بعد نامی گرامی پولیس افسران ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کے منصب پر تعیناتی کے لئے میدان میں اتر آئے ہیں جبکہ سی سی پی او لاہو ر چوہدری شفیق گجر کے من پسند افسر سہیل سکھیرا کے میدان مارنے کے امکانات نمایاںہیں۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور بننے کی دوڑ میں شامل نمایاں نام سہیل سکھیرا،سجاد منجھ، رومیل اکرم اور احسن یونس ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ احسن یونس فی الحال ملک سے باہر امریکہ میں ہیں لیکن ان کی لابی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے سہیل سکھیرا سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر کے پسندیدہ افسر ہیں اور ان کے ہی میدان مارنے کے نمایاں امکانات ہیں۔واضح رہے کہ چوہدری عبد الرب تربیتی کورس کے لئے آسٹریلیا جا رہے ہیںجس کے پیش نظر افسران بالا کی جانب سے ان کی 39روز کی رخصت کی درخواست 23مئی سے منظور کر لی گئی ہے۔
