نواب ٹاﺅن ، نامعلوم افراد نے 16 سالہ لڑکے کا سر کچل کر قتل کر دیا

نواب ٹاﺅن ، نامعلوم افراد نے 16 سالہ لڑکے کا سر کچل کر قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل)نواب ٹاﺅن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 16 سالہ لڑکے کا سر کچل کر قتل کر دیا، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے مےںجمع کروا کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاﺅن کے علاقے رائیونڈ روڈنواب صاحب کے قریب نامعلوم لڑکے کی لاش دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع کی ،جس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔پولیس کے مطابق لاش کے قریب خون آلود اینٹ پڑی تھی، نامعلوم افراد نے مقتول کاسر اینٹ مار مار کر کچل دیا اور فرار ہو گئے ۔ مقتول نے سیاہ رنگ کی شرٹ اور جینز کی پینٹ پہن رکھی تھی، اس کی شناخت کے لیے علاقے کی مساجد میں اعلانات کروائے گئے مگرمقتول کی شناخت نہ ہو سکی۔

مزید :

علاقائی -