زلزلہ کیا کم تھا کہ متاثرہ نوجوان لڑکیوں سے فائدہ اٹھانے بھارتی درندے بھی نیپال پہنچ گئے

زلزلہ کیا کم تھا کہ متاثرہ نوجوان لڑکیوں سے فائدہ اٹھانے بھارتی درندے بھی ...
زلزلہ کیا کم تھا کہ متاثرہ نوجوان لڑکیوں سے فائدہ اٹھانے بھارتی درندے بھی نیپال پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کٹھمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانیت کی تذلیل کا اس سے بڑا مظاہرہ اور کیا ہو گا کہ ایک طرف انسانوں پر تباہ کن زلزلے کی قیامت ٹوٹ پڑی ہو اور دوسری طرف چند مفادپرست بھیڑیئے نما انسان اکیلی اور بے آسرا رہ جانے والی لڑکیوں کو مکروہ دھندے کے لیے اغواءکرکے دوسرے ملکوں میں فروخت کرنے لگیں۔ نیپال میں بھی انسانیت کے دشمن حوا کی بے سہارا بیٹیوں کو ہوس پرستوں کے ہاتھوں بیچنے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں۔ نیپال کا دارالحکومت کٹھمنڈو تقریباً صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے، 8ہزار کے قریب لوگ مارے گئے اور ہزاروں زخمی ہوئے، لاکھوں ایسے ہیں جن کے سر پر چھت نہ رہی اور وہ کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، ان لوگوں میں اکثریت غریب دیہاتی لوگوں کی ہے۔

مردوں کو بھاری بھرکم خواتین زیادہ پسندآتی ہیں یا دبلی پتلی؟خاتون کے ساتھ دلچسپ تجربے میں حیران کن حقیقت سامنے آگئی

ایسے میں اطلاعات آ رہی ہیں کہ زلزلے میں بے آسرا رہ جانے والی لڑکیوں کو اغواءکر کے دیگر ایشیائی ممالک، خصوصاً بھارت سمگل کیا جا رہا ہے۔کٹھمنڈو میں کام کرنے والی ایک این جی او کی ڈائریکٹر سنیتا ڈینور نے کہا ہے کہ یہی موقع ہوتا ہے جب انسانی سمگلر خواتین کو اغواءکرکے بیرون ملک لیجاتے ہیں۔ ایسی مصیبت کی گھڑی میں لوگ بہت مایوس ہوتے ہیں اور وہ کوئی بھی خطرہ مول لینے کو تیار ہو جاتے ہیں، اس لیے ایسے مواقع پر خواتین کو بیرون ملک مکروہ دھندے کے لیے لیجانے پر آمادہ کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ زلزلے کے لیے امدادی سامان لیجانے کے بہانے دیگر ممالک کے افراد کا نیپال میں داخلہ بھی اس قدر آسان ہو گیا ہے کہ وہ بغیر کسی تردد کے نیپال جا سکتے ہیں اور وہاں سے خواتین کو لےجانے میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔

مزید :

انسانی حقوق -