ترک خاتون کو اپنے شوہر پر بے وفائی کا شک لیکن ثبوت نہ مل سکا، بالآخر سچ سامنے آیا تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

ترک خاتون کو اپنے شوہر پر بے وفائی کا شک لیکن ثبوت نہ مل سکا، بالآخر سچ سامنے ...
ترک خاتون کو اپنے شوہر پر بے وفائی کا شک لیکن ثبوت نہ مل سکا، بالآخر سچ سامنے آیا تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (نیوز ڈیسک) شوہر پر شک کرنے والی بیویوں کو عموماً حق بجانب سمجھا جاتا ہے لیکن ترکی میں پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ خواتین کا شک بعض اوقات ان کے دماغ کا خلل بھی ہوسکتا ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق ایک 43 سالہ خاتون کو شادی کے 20 سال بعد اچانک اپنے خاوند پر بے وفائی کا شبہ ہونے لگا۔ بیچارے خاوند کا کہنا تھا کہ اس پر شک کی کوئی گنجائش نہ تھی اور کوئی ایسا واقعہ بھی پیش نہیں آیا تھا کہ جس کی وجہ سے اسے بے وفا قرار دیا جائے، لیکن اس کے باوجود اس کی بیوی شک میں مبتلا ہوچکی تھی۔

بچے کی ڈلیوری کے دوران درد سے بچنے کیلئے خاتون نے ایسا حربہ آزمایا کہ اپاہج ہوگئی، انتہائی افسوسناک کہانی
خاتون اپنے شوہر کی آمدورفت پر گہری نظر رکھ رہی تھی اور اکثر اس کا موبائل فون بھی چیک کرتی پائی گئی تھی۔ جب خاتون کو بے خوابی اور اضطرابی جیسے نفسیاتی مسائل نے بھی گھیر لیا تو بالآخر اسے ہسپتال لیجایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اس کے دماغ کا ایم آر آئی سکین کیا تو دائیں درمیانی فرنٹل لوب میں چھوٹی سی رسولی نظر آئی۔ سائنسی جریدے بی ایم جے کیس رپورٹس میں شائع ہونے والی اس واقعے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے آپریشن کی بجائے صرف دواﺅں سے رسولی کا علاج کرنے کا فیصلہ کیا۔
خاتون کو ضروری ادویات دینا شروع کردی گئیں اور جیسے جیسے اس کے دماغ سے رسولی ختم ہوتی گئی خاوند پر اس کا شک بھی ختم ہوتا گیا۔ بالآخر جب اس کے دماغ کا دایاں حصہ رسولی سے مکمل طور پر پاک ہوگیا تو وہ یہ بات بھول ہی چکی تھی کہ اسے اپنے خاوند پر کبھی کوئی شک بھی تھا۔
ڈاکٹروں نے اس دلچسپ معاملے کی رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ رسولی خاتون کے دماغ کے اس حصے میں واقع تھی کہ جس کا تعلق فیصلہ سازی کے ساتھ ہے۔ اس کی موجودگی سے وہ عصبی خلیے متاثر ہوئے تھے جو قریبی تعلقات میں رائے سازی کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اس خرابی کی وجہ سے ہی خاتون بغیر کسی جواز کے اپنے خاوند پر شک کرنے لگی تھی۔ خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اب مکمل طور پر صحت مند ہے اور امید ہے کہ دوبارہ کبھی خاوند پر شک نہیں کرے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -