ایک آسان سوال جس نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو چکرا کر رکھ دیا، کیا آپ جواب دے سکتے ہیں؟

ایک آسان سوال جس نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو چکرا کر رکھ دیا، کیا آپ جواب ...
ایک آسان سوال جس نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو چکرا کر رکھ دیا، کیا آپ جواب دے سکتے ہیں؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(نیوزڈیسک) ان دنوں انٹرنیٹ پر ریاضی کا ایک سوال گردش کررہا ہے جس میں ایک مساوات 6 + 4= 210بتایاگیا ہے اور ساتھ ہی لوگوں سے اسی طرح کے کچھ سوال پوچھے گئے ہیں۔اگرکسی کو یہ منطق سمجھ آتی ہے تو ان سے پوچھا جاتا ہے کہ پھرمساوات

123=?+?کا حل کیا ہوگا۔

ان سوالات کو حل کرنے کے لئے اس کے پیچھے چھپی منطق کو سمجھنا ہوگا۔یہ سوالات اس قدر مقبول ہوئے ہیں کہ دیکھتے ہی دیکھتے فیس بک پر اس کے 30لاکھ شیئرز ہوچکے ہیں۔

ان سوالات کو سمجھنے کے لئے آپ کو اسے حل کرنے کا طریقہ جاننا ہوگا اور جیسے ہی آپ کو یہ سمجھ آجائے گا،آپ بآسانی یہ حل کرلیں گے۔مثال کے طور پر ایک سوال میں 10 + 6 = 416کہا گیا ہے تواسے حل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے 10میں سے6کو نکالیں تو جواب 4آئے گا اور بعد میں 10اور6کو جمع کردیں تو جواب 16ہوگا،اب 4اور16کو ملادیں تو جواب416آجائے گا۔

4=10-6

16=10+6

اس مثال کو سامنے رکھ کر آپ تمام سوالات حل کرسکیں گے جیسے

711=9+2کو حل کیا جائے تو 

9میں 2کو منفی کیا جائے تو جواب 7آئے گا اور 9کو 2میں جمع کیا جائے تو جواب11آئے گا اور اب7اور 11کو ملاکر لکھا جائے تو 711جواب آئے گا۔

اسی طرح اگر آپ?+? = 123اس کو دو حصوں میں حل کیا جاسکتا ہے یعنی 123کو دو حصوں میں تقسیم کریں، پہلے 1کو علیحدہ کریں اور پھر 23لکھیں۔اب آپ دیکھیں کہ کن دو نمبروں کو جمع کرکے 23جواب آئے گا تو یہ 11اور 12ہے۔اب یہ مساوات کچھ یوں ہوگی:

1=12-11

23=12+11

اب اس کے حل کو ملاکر لکھا جائے تو جواب 123ہوگا۔اگر آپ کو مساوات حل کرنے کا طریقہ آگیا ہے تو آپ کوئی بھی سوال کا جواب نکال سکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس