یہ شوہر سرعام اپنی بیوی کو بری طرح کیوں پیٹ رہا ہے؟ حقیقت ایسی شرمناک کہ جان کر آپ کیلئے آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجائے
بیجنگ (نیوز ڈیسک) لوگ اپنی عزت کی حفاظت کے لئے مرنے مارنے پر تل جاتے ہیں لیکن اس شخص کو دیکھئے کہ جس نے اپنی بے حیائی کے تحفظ کے لئے سرعام اپنی ہی بیگم کی پٹائی کر دی۔ اس بدقماش شخص کا شرمناک ’کارنامہ‘ چینی میڈیا میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو کی صورت میں دنیا کے سامنے آیا ہے۔
یہ شخص ایک کار پارکنگ میں اپنی ناجائز محبوبہ کے ساتھ گاڑی میں بیٹھا تھا کہ اس کی بیگم بھی وہیں پہنچ گئیں۔ بیگم نے جب شوہر کے ساتھ بیٹھی لڑکی کو دیکھا تو خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور گاڑی کا درواز کھول کر لڑکی پر تشدد شروع کردیا۔ خاتون نے جوتا اتار کر اپنے شوہر کی ناجائز محبوبہ پر پے در پے وارشروع کردئیے۔ بدقماش شوہر اپنی بے حیائی پر شرمندہ ہونے کی بجائے اپنی محبوبہ کے تحفظ کے لئے آگے بڑھا اور اپنی اہلیہ پر ہی تشدد شروع کردیا۔
ایک کام نے جو شادیوں میں سرعام کیا جاتا ہے، اس دولہے کو سٹیج کی بجائے ہسپتال پہنچادیا، جان کر آپ بھی تقریبات میں ایسا کام نہیں کریں گے
اس شخص نے اپنی بیوی کو بالوں سے پکڑ کر پیچھے کھینچا اور سڑک پر گرا کر ٹھڈوں اور مکوں کی بارش شروع کردی۔ خاتون پر جی بھر کر تشدد کرنے کے بعد یہ گاڑی کی طرف بڑھا اور اپنی محبوبہ کی خیریت دریافت کرنے لگا۔ اسی دوران جونہی اس کی بیگم دوبارہ گاڑی کی طرف بڑھی تو اس نے پھر اسے پکڑ کر زمین پر پٹخ دیا اور دوبارہ اس کی پٹائی شروع کردی۔ بعدازاں یہ شخص بیوی کو سڑک پر سسکتی چھوڑ کر ناجائز محبوبہ کو لے کر فرار ہوگیا۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ ویڈیو چین میں بنائی گئی، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ شرمناک واقعہ چین کے کس حصے میں پیش آیا۔