خوشگوار ازدواجی زندگی اور کامیاب شادی کیلئے سب سے ضروری چیز کیا ہوتی ہے؟ سائنسدانوں نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردئیے

خوشگوار ازدواجی زندگی اور کامیاب شادی کیلئے سب سے ضروری چیز کیا ہوتی ہے؟ ...
خوشگوار ازدواجی زندگی اور کامیاب شادی کیلئے سب سے ضروری چیز کیا ہوتی ہے؟ سائنسدانوں نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردئیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشگوار ازدواجی زندگی کے متعلق مختلف آراءپیش کی جاتی رہی ہیں مگر اب سائنسدانوں نے اس مقصد کے لیے ایک ایسی انتہائی ضروری چیز بتا دی ہے کہ جس کی طرف اکثر لوگوں کا کبھی دھیان نہیں جاتا۔ امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”میاں بیوی کی طویل اور خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے ان دونوں میں باہم دوستی ہونا انتہائی اہم چیز ہے۔ برطانوی اخبار ”دی انڈیپنڈنٹ“ کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”میاں بیوی میں دوستی کے رشتے کا موجود ہونا ان کی جذباتی اور جسمانی تسکین دونوں کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ماہرنفسیات اور اسسٹنٹ پروفیسر لورا وینڈرڈرفٹ کا کہنا تھا کہ ”اگر کوئی شخص اپنے لیے جیون ساتھی کی تلاش کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ اپنے کسی دوست کا انتخاب کرے۔ ازدواجی تعلق میں دوستی کی آمیزش ازدواجی زندگی کی طوالت اور خوشی کی ضمانت ہوتی ہے۔“

وہ ایک صلاحیت جو کسی مرد میں ہو تو خواتین کا اس سے شادی کرنے کو دل کرتا ہے، سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

سائنسدانوں نے یہ تحقیق امریکی ریاست انڈیانا کی پرڈوئے یونیورسٹی میں کی ہے جو بعد ازاں جرنل آف سوشل اینڈ پرسنل ریلیشن شپس میں شائع ہوئی۔ سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کے لیے 184افراد سے انٹرویوز کیے جو کم از کم 16ماہ سے شادی شدہ زندگی گزار رہے تھے۔ سائنسدانوں نے ان سے ایک سوال یہ پوچھا کہ ”آپ کے نزدیک طویل اور خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے کیا چیز سب سے ضروری ہے۔“اکثریت نے میاں بیوی کی باہم دوستی کو اس مقصد کے لیے سب سے ضروری چیز قرار دیا۔ لورا وینڈرڈرفٹ کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اپنی تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ازدواجی زندگی کی بہتری کے لیے دوستی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس