ایک ورزش جو ہر مرد کو روزانہ کم از کم 5 منٹ ضرور کرنی چاہیے

ایک ورزش جو ہر مرد کو روزانہ کم از کم 5 منٹ ضرور کرنی چاہیے
ایک ورزش جو ہر مرد کو روزانہ کم از کم 5 منٹ ضرور کرنی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) کچھ ورزشیں ایسی ہوتی ہیں جو کہ مردوں کے لئے بہت مفید ہوتی ہیں کہ ان کی وجہ سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ایسی ہی ورزشوں میں سے ایک اپنی ٹانگوں کے بَل تھوڑا سااکڑوں بیٹھیں کہ یہ مردوں کے لئے بہت مفید ہے۔یہ ورزش دنیا بھر کے ماہرین صحت مردوں کو کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
آپ کوچاہیے کہ دن میں 5سے10منٹ تک اپنی ٹانگوں پر وزن دیتے ہوئے گٹنوں میں خم پیدا کرتے ہوئے تمام جسم کا وزن ان پر ڈالیں اور ہاتھوں کو سیدھا رکھیں۔اس طرح روزانہ ورزش کرنے سے آپ کی ٹانگیں، پٹھے،کمر،ریڑھ کی ہڈی اور کندھے مضبوط ہوں گے۔ابتداءمیں آپ کو یہ ورزش کرنے میںکافی دقت ہوگی لیکن ہمت نہ ہاریں اور اسے عادت بنالیں۔ زیر نظر تصویر میں آپ اس ورزش کا صحیح طریقہ دیکھ سکتے ہیں۔
جب آپ اس ورزش میں ماہر ہونے لگیں اور کافی دیر تک اس پوزیشن میں بیٹھ سکیں تو اپنی رانوں پر کوئی بھاری سلاخ رکھیں،آپ چاہیں تواپنے ہاتھوں میں کوئی بھاری چیز بھی اٹھاکر اس پوزیشن میں کھڑے ہوں۔

مزید :

تعلیم و صحت -