وہ موبائل ایپ جس کے بارے میں خواتین کو پتہ لگ گیا تو شوہر کبھی اپنی بیگمات سے جھوٹ نہیں بول سکیں گے

وہ موبائل ایپ جس کے بارے میں خواتین کو پتہ لگ گیا تو شوہر کبھی اپنی بیگمات سے ...
وہ موبائل ایپ جس کے بارے میں خواتین کو پتہ لگ گیا تو شوہر کبھی اپنی بیگمات سے جھوٹ نہیں بول سکیں گے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)لوگ اگر کسی سے بات نہ کرنا چاہتے ہوں تو عموماً موبائل فون کی بیٹری ختم ہونے کا بہانہ کرتے ہیں۔ بالخصوص شوہر حضرات اپنی بیویوں کی کالز بند کروانے کے لیے اس بہانے سے کماحقہ فائدہ اٹھاتے ہیں مگر اب ایک ایسی ایپلی کیشن آ گئی ہے جس کے متعلق اگر بیویوں کو معلوم ہو گیا تو شوہر کبھی بیٹری کم ہونے کا بہانہ کرکے ان کی کال بند نہیں کر سکیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ”بیٹری شیئر“ کے نام سے یہ ایپلی کیشن بنائی ہے جس کے ذریعے آپ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کے فیملی ممبرز اور دوستوں کے موبائل فونز کی بیٹری کتنے فیصد باقی ہے۔ مگر یہ ایپلی کیشن اسی صورت میں کارگر ہو گی اگر آپ کا مطلوبہ دوست یا فیملی ممبر اس پر رضامند ہو گا، اور بیویوں نے یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل فون میں انسٹال کر لی تو آپ جانتے ہی ہیں کہ بیچارے شوہروں کو تو رضامند ہونا ہی پڑے گا۔

موبائل فونز کے بارے میں وہ 7 جھوٹ جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں

ڈیلی میل کے مطابق یہ ایپلی ٹیری ڈیمکو نامی ایک ماہر نے بنائی ہے۔ ٹیری ڈیمکو کا کہنا تھا کہ ”مجھے اپنے کئی دوستوں پر اکثر شک رہتا تھا کہ وہ اپنے فون کی بیٹری کم ہونے کا بہانہ کرکے میری کال نہیں سنتے، مجھے ایسے لگتا تھا کہ یا تو وہ جھوٹ بولتے ہیں یا پھر اپنے فون کی بیٹری کبھی چارج ہی نہیں کرتے۔ یہیں سے مجھے یہ ایپلی کیشن بنانے کی تحریک ملی۔ جب میں نے یہ ایپلی کیشن بنائی تو میرا شک درست ہونے کی تصدیق ہو گئی۔جو لوگ اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ کے ساتھ اپنی بیٹری کی معلومات شیئر کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہیں ان کی بیٹری کی تفصیلات ایک فہرست کی صورت میں آپ کی سکرین پر نمودار ہو جاتی ہے اور آپ لمحہ بہ لمحہ ان سے آگاہ رہتے ہیں۔ آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت کس کی بیٹری کتنے فیصد ہے اور کس کا فون چارجنگ پر ہے۔ یہ ایپلی کیشن فی الحال آئی فون صارفین کے لیے 0.99ڈالر (تقریباً 103روپے) کی قیمت میں دستیاب ہے۔ اس ایپلی کیشن میں آن لائن کالنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...