آپ کے بچے کا قد کتنا ہوگا؟ یہ آسان طریقہ استعمال کرکے آپ بچپن میں ہی پتہ لگاسکتے ہیں

آپ کے بچے کا قد کتنا ہوگا؟ یہ آسان طریقہ استعمال کرکے آپ بچپن میں ہی پتہ ...
آپ کے بچے کا قد کتنا ہوگا؟ یہ آسان طریقہ استعمال کرکے آپ بچپن میں ہی پتہ لگاسکتے ہیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) والدین عموماً اپنے بچے کے قد کے متعلق فکرمند ہوتے ہیں مگر اب ماہرین نے ایک آسان سا طریقہ بتا دیا ہے جس سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کے بچے کا قد کتنا ہو گا۔یہ طریقہ اگرچہ بہت پرانا ہے مگر نیویارک ٹائمز نے حال ہی میں اسے اپنی ایک رپورٹ میں بیان کیا ہے جس کے بعد ایک بار پھر اس پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ اس طریقے کے مطابق اگر آپ اپنے بیٹے کا قد معلوم کرنا چاہتے ہیں تو اپنا اور اپنی بیوی کا قد جمع کریں اور پھر اس میں 5انچ مزید جمع کر دیں۔ اب اس حاصل جواب کو 2سے تقسیم کریں۔ جو جواب آئے گا وہ آپ کے بچے کا قد ہو گا۔ اگر آپ بیٹی کا قد جاننا چاہتے ہیں تو اپنے اور بیوی کے قد کے حاصل جمع میں سے 5انچ منفی کر دیں اور جواب کو دو سے تقسیم کریں۔ حاصل ہونے والا جواب آپ کی بیٹی کا قد ہو گا۔

اگر آپ کے گھر میں بھی کوئی موٹا شخص رہتا ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں

رپورٹ کے مطابق اس فارمولے کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ”یہ فارمولا کلی طور پر موثر نہیں ہے کیونکہ بچے کا قد بڑھنے میں اس کا ماحول اور غذائیت کا بھی عمل دخل ہوتا ہے۔ جینیات بچے کے قد کی بڑھوتری میں 60سے 80فیصد تک مخل ہوتی ہیں۔ “ اس حوالے سے 2000ءمیں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قد کے معاملے میں لڑکے پر ماں باپ کے جینزکے اثرات 78فیصد جبکہ لڑکیوں پر 75فیصد ہوتے ہیں۔“ اس لحاظ سے یہ فارمولا لڑکوں میں 78فیصد اور لڑکیوں میں 75فیصد درست نتائج دے سکتا ہے۔ بچے کے قد کا اندازہ لگانے کے مذکورہ فارمولے کے علاوہ ایک اور کلیہ بھی بہت عام ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ 2سال کی عمر میں لڑکے کا جتنا قد ہو گا بڑے ہو کر اس کا قد اس کا دوگنا ہو گا، جبکہ لڑکیوں میں 18ماہ کی عمر میں قد ماپ کر اسے دو سے ضرب دے کر ان کا مستقبل کا قد معلوم کیا جا سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس