بے روزگار پھرنے والا لاہور کا یہ شہری اچانک مہینے کے ایک لاکھ تیس ہزار روپے کس طرح کمانے لگ گیا؟ طریقہ جان کر آپ کا بھی دل کرے گا کہ۔۔۔

بے روزگار پھرنے والا لاہور کا یہ شہری اچانک مہینے کے ایک لاکھ تیس ہزار روپے ...
بے روزگار پھرنے والا لاہور کا یہ شہری اچانک مہینے کے ایک لاکھ تیس ہزار روپے کس طرح کمانے لگ گیا؟ طریقہ جان کر آپ کا بھی دل کرے گا کہ۔۔۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں بے روزگار پھرنے والے ایک شہری نے ایسا کاروبار شروع کر دیا کہ ماہانہ 1لاکھ 30ہزار روپے کمانے لگ گیا ہے۔ یہ سب امریکی ٹرانسپورٹ کمپنی یوبر(Uber) کے پاکستان میں اپنی سروسز شروع کرنے کے طفیل ممکن ہو سکا۔ جب یوبر نے لاہور میں ایپلی کیشن لانچ کی تو اس شخص نے بھی جیسے تیسے یوبرڈرائیور بننے کے لیے درخواست دے دی، جو منظور کر لی گئی۔چنانچہ اس نے گزشتہ ماہ یوبر ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہوئے 1لاکھ 30ہزار روپے کمائے ہیں۔

9 سالہ پاکستانی بچی کامیاب کاروباری بن گئی، کیا بزنس کرتی ہے؟ جان کر آپ کو فخر بھی ہوگا اور بے حد خوشی بھی

بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یوبر کمپنی کی طرف سے بھی اس ڈرائیور کے اس قدر کمانے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یوبر اس وقت دنیا کے 69ملکوں میں اپنی سروسز فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی نے ایک ایپلی کیشن بنا رکھی ہے جس پر گاہک کار کی بکنگ کرتے ہیں۔ پھر کمپنی اس گاہک کے قریب موجود اپنے ڈرائیور کو وہاں بھیجتی ہے اور اس میں سے اپنا کمیشن وصول کرتی ہے۔ واضح رہے کہ گاڑی ڈرائیور کی ملکیت ہوتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...