پاکستان میں گاڑیوں کی مہنگی قیمتوں سے تنگ شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے فیصلہ کرلیا

پاکستان میں گاڑیوں کی مہنگی قیمتوں سے تنگ شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے ...
پاکستان میں گاڑیوں کی مہنگی قیمتوں سے تنگ شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کارسازی کے میدان میں پاکستان میں شروع ہی سے چند کمپنیاں حکمرانی کر رہی ہیں، جن میں ٹویوٹا، ہنڈا اور سوزوکی سر فہرست ہیں۔ ان کمپنیوں کی گاڑیاں نسبتاً مہنگی ہوتی ہیں جس وجہ سے پاکستانی عوام کے لئے گاڑی خریدنا آسان نہیں۔ مگر اب پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آ گئی ہے، کیونکہ حکومت نے دیگر غیرملکی کارساز کمپنیوں، رینالٹ(Renault)اور نسان وغیرہ کو بھی پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انگریزی اخبار ڈیلی ڈان کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ان کمپنیوں کورعایتی درآمدی ٹیکس کی پیشکش بھی کر دی ہے تاکہ انہیں پاکستان آنے پر آمادہ کیا جا سکے۔ مگر ان کمپنیوں کو پاکستان میں فیکٹریاں لگانے پر قائل کرنا قدرے مشکل ہو گا ، جس کی وجہ پاکستان کا طویل سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کے مسائل ہیں۔

پاکستانیوں کیلئے زندگی کا بہترین تحفہ ، ماں کی دعا کے ساتھ مفت میں قیمتی انعامات جیتنے کا سنہری موقع‎
اس وقت پاکستان کی معیشت گزشتہ 8سال کی تیز ترین شرح سے ترقی کر رہی ہے۔ پاکستانی روپیہ بھی ڈالر کے مقابلے میں کافی مستحکم ہے اورملک میں شرح سود گزشتہ 42سال کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے۔پاکستانی حکام کا ماننا ہے کہ اس بہتر معاشی اشاریوں کو دیکھتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ حکومت ان نئی کمپنیوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے نئی آٹو پالیسی کی پرزور تشہیر کر رہی ہے۔اس پالیسی کے تحت ان کمپنیوں کو کم شرح ٹیکس اور پاکستان میں نئے پلانٹ لگانے یا پہلے سے موجود بند پڑے پلانٹس کو دوبارہ چالو کرنے پر بھاری مراعات کی پیش کش کی جا رہی ہے۔
پاکستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ”ہمیں امید ہے کہ ہماری ان کوششوں کے نتیجے میں ایک دو کمپنیاں ضرور پاکستان آئیں گی۔ ہم نے جاپانی کمپنی نسان اور فرانسیسی کمپنی رینالٹ کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ جرمنی کی کمپنی واکس ویگن کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری ضرور کریں گی۔“

مزید :

بزنس -