بیسٹ وے سیمنٹ کے منافع میں نو ماہ کے دوران 49 فیصد اضافہ

بیسٹ وے سیمنٹ کے منافع میں نو ماہ کے دوران 49 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) جاری مالی سال 2015-16ء میں 31مارچ کو ختم ہونے والی نو ماہ کے دوران بیسٹ وے سیمنٹ کے منافع میں 49فیصد کا اضافہ ہواہے اور اس دوران کمپنی کو 9.23ارب روپے کانفع حاصل ہواہے ۔ بیسٹ وے سیمنٹ کی روپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 6.22 ارب روپے کا منافع حاصل ہواتھا۔ کمپنی نے وسط مدت کیلئے 2.50 روپے یعینی 25فیصد کے کیش ڈیوڈنڈ کااعلان کیاہے۔ رواں مالی سال میں جولائی تامارچ کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی آمدنی 10.74 روپے سے 15.64 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

مزید : کامرس