بینگن کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

بینگن کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

فیصل آباد(بیورورپورٹ ) محکمہ زراعت نے بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی ، پھل کی سنڈی ، چست تیلے ، سست تیلے ، سفید مکھی اور جوؤں کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاہے کہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر لارسبین یا طال سٹارکو چار سے پانچ سی سی فی لیٹر پانی میں ڈال کر سپرے کیاجائے۔اسی طرح چست تیلے کے تدارک کیلئے ٹیماران یا سنڈافاس ، سست تیلے سے بچاؤ کیلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس ، سفید مکھی سے بچاؤ کیلئے موسپیلان یاپولو 4سے 5سی سی فی لیٹر ، جوؤں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان 4 سے 5سی سی فی لیٹر ملا کر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجاسکے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...